ایل ڈی اے سٹی کے ترقیاتی کاموں کیلئے بڑا پیکیج تیار
لاہور (سٹاف رپورٹر سے) ایل ڈی اے نے اپنی میگا ہاؤسنگ سکیم ایل ڈی اے سٹی کے ترقیاتی کاموں کیلئے بڑا پیکیج تیار کر لیا۔
رواں اور آئندہ مالی سال کے دوران دس سے زائد ترقیاتی منصوبے ایل ڈی اے سٹی کے مختلف سیکٹرز میں مکمل کئے جائیں گے۔ منصوبوں کے آغاز کیلئے کوالیفائیڈ تعمیراتی فرموں سے اظہار دلچسپی طلب کر لیا گیا۔ ایل ڈی اے سٹی کا مین چوک انٹرسیکشن جدید طرز پر 9 کروڑ 55 لاکھ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کیا جائے گا۔جناح سیکٹر، ستلج روڈ کے ساتھ واقع سروس روڈ کو 5 کروڑ 5 لاکھ روپے سے تعمیر کیا جائے گا۔ بیشتر انفراسٹرکچر کی تکمیل سے سکیم کے پلاٹ مالکان کو فوری قبضہ اور تعمیرات کی اجازت ممکن ہو سکے گی۔