قائمہ کمیٹی ریونیو ،اسٹامپ ترمیمی بل متفقہ طور پرمنظور

قائمہ کمیٹی ریونیو ،اسٹامپ ترمیمی بل متفقہ طور پرمنظور

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے ریونیو کا اجلاس چیئرمین محمد عون جہانگیر کی سربراہی میں ہوا۔اجلاس میں اسٹامپ (ترمیمی) بل 2025 پیش کیا گیا، جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

بعد از کمیٹی منظوری بل ایوان سے بذریعہ رائے شماری منظور کر ایا جائے گا۔حتمی منظوری کے لئے بل گورنر پنجاب کو بھیجا جائے گا۔بل منظوری کے بعد غیر منقولہ جائیداد کی قیمت کم تعین ہونے پر کمشنر کو اپیل دائر ہو سکے گی،کمشنر پندرہ دن میں فیصلہ کرنے کا پابند ہو گا۔شہری 2 سال تک اسٹامپ پیپر استعمال نہ کرنے کی صورت میں ری فنڈ حاصل کر سکیں گے ۔ضلع کوٹ ادو میں پانچ دیہات کی سرکاری لیز پر دی گئی جائیداد کی تفصیلات کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ۔بورڈ آف ریونیو کے ممبر کو کمیٹی کی جانب سے اجلاس میں حاضری لازم بنانے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں کمیٹی سیکرٹری عامر لیاقت چٹھہ، سپیشل سیکرٹری لا ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لا ، ممبر ٹیکسز اور چیف انسپکٹر آف اسٹامپ موجود رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں