سر شادی لال اور علم دین شہید کے نام سے دو اور گیلریوں پر کام جاری : احسان بھٹہ

سر شادی لال اور علم دین شہید کے نام سے  دو اور گیلریوں پر کام جاری : احسان بھٹہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ممبر پی اینڈ ڈی احسان بھٹہ کے مطابق جی سی ٹی لٹن روڈ میں سر شادی لال اور علم دین شہید کے نام سے دو اور گیلریوں پر کام جاری ہے۔

 وہ ہیریٹیج بلڈنگ پونچھ ہاؤس میں عجائب گھروں کے عالمی دن کی تقریبات کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ڈی جی انڈسٹریز آصف علی فرخ، ڈائریکٹر میوزیم فوزیہ قریشی، منیجر ٹی ڈی سی پی ڈوگر، کنسلٹنٹس انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ ملک مقصود اور محمد حسن کے علاوہ ڈی جی انڈسٹریز آفس کے افسران موجود تھے ۔تمام مقررین نے میوزیم، ہیریٹیج بلڈنگ پونچھ ہاؤس، بگھت سنگھ کی کوششوں اور گیلری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں