بلاول بھٹو کا سفارتی محاذ پر انتخاب بہترین فیصلہ :حسن مرتضیٰ
لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا چیئرمین بلاول بھٹو کا سفارتی محاذ پر انتخاب بہترین فیصلہ ہے،پیپلز پارٹی قیادت کی خارجہ امور پر خدمات کی ایک روشن تاریخ ہے۔
انہوں نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف کے بر وقت فیصلے کو سراہتے ہیں،چیئرمین بلاول بھٹو امریکہ اور یورپ میں پاکستان کا مقدمہ بھر پور انداز میں لڑینگے ،بھارتی جارحیت کیخلاف بلاول بھٹو کا بیانیہ عالمی فورمز پر مانا جا رہا ہے ،بھٹو کا نواسہ اور بی بی کا لعل اقوام عالم میں پاکستان کی پہچان ثابت ہو گا۔