چھوٹے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ سے متعلق اجلاس

چھوٹے ہسپتالوں کی ری  ویمپنگ سے متعلق اجلاس

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)بی ایچ یو، ٹی ایچ کیو، آر ایچ سی کی ری ویمپنگ کے معاملہ پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

 جس میں سیکرٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب و دیگر افسر شریک ہوئے۔ خواجہ عمران نذیر نے گزشتہ ہفتہ کے روز سرگودھا کے مختلف ٹی ایچ کیو کا دورہ کیا تھا۔صوبائی وزیر نے بھاگٹانوالہ ٹی ایچ کیو کی خستہ حال بلڈنگ پر ہنگامی اجلاس طلب کیا ۔ٹی ایچ کیو بھاگٹانواکہ کی ری ویمپنگ کے لئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں