گرما تعطیلات میں سمر کیمپ لگانے کی اجازت بارے کمیٹی قائم

لاہور(خبر نگار)موسم گرما کی تعطیلات میں سمر کیمپ لگانے کی اجازت دینے کے حوالے سے خصوصی کمیٹی بنا دی گئی۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی پنجاب بھر کے تمام سی ای اوز سے زوم میٹنگ ہوئی جس میں مفت سمر کیمپ لگانے کی اجازت دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔سپیشل سیکرٹری محمد اقبال،ڈائریکٹر مانیٹرنگ رانا عبدالقیوم ،سربراہ پاک ایوان تعلیم قاضی نعیم انجم ،فیاض احمد رانا، شبیر ہاشمی،مہر محمد عاشق،طفیل سرور بلوچ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔صوبائی وزیر تعلیم نے سمر کیمپ کی اجازت دینے کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری سکولز کی سربراہی میں کمیٹی بنادی۔کمیٹی کل 21 مئی کو مشاورت کے بعد سمر کیمپ کی اجازت دینے کا فیصلہ کرے گی۔