قائمہ کمیٹی داخلہ ، پنجاب آرمز آرڈیننس ترمیمی بل منظور

 قائمہ کمیٹی داخلہ ، پنجاب آرمز آرڈیننس ترمیمی بل منظور

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس کمیٹی چیئرمین صفدر حسین ساہی کی قیادت میں ہوا۔پنجاب آرمز (ترمیمی) بل 2025 اجلاس میں پیش ہوا۔کمیٹی نے پنجاب آرمز آرڈیننس میں مجوزہ ترامیم کا جائزہ لیا۔

اپوزیشن و حکومتی تحفظات کے ساتھ کمیٹی نے بل منظور کر لیا۔بعد از کمیٹی منظوری بل ایوان سے بزریعہ رائے شماری منظور کر ایا جائے گا۔حتمی منظوری کے لئے بل گورنر پنجاب کو بھیجا جائے گا۔ اپوزیشن رکن فرخ جاوید مون نے کہا حکومت جو شقیں نا قابلِ ضمانت کر رہی ہے وہ اپوزیشن کے خلاف استعمال ہوں گی۔میرے 16 ملازمین پر پہلے ہی جعلی پرچے ہیں۔اگر یہ شق نا قابل ضمانت ہوئی تو اس کا غلط استعمال ہو گا۔پی پی پی رہنما ممتاز چانگ نے کہا جنوبی پنجاب میں اسلحہ بغیر لائسنس رکھنا مجبوری ہے ،وہاں اسلحہ شوق نہیں حفاظت ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد کمیٹی ممبران نے شقوں کو نا قابل ضمانت قرار نہ دینے کی تجویز دی جب کہ کمیٹی کی تجویز منظور یا مسترد کرنا حکومت کا معاملہ ہے ۔بعد از بل منظوری بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے سے متعلق متعدد شقیں نا قابلِ ضمانت ہوں گی،پنجاب میں شوٹنگ کلب قائم کئے جائیں گے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بل کا مقصد غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی سزاؤں میں اضافہ کرنا اور ابھرتے ہوئے سکیورٹی خدشات کو دور کرنا ہے ۔مسودہ قانون ذاتی دفاع کے حقوق اور عوامی تحفظ کے درمیان توازن پیدا کرنے پر زور دیتا ہے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ( داخلہ) اور سپیشل ڈائریکٹر (قانون) بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں