یونیورسٹیوں کو اصل خود مختاری دیں گے : رانا سکندر

یونیورسٹیوں کو اصل خود مختاری دیں گے : رانا سکندر

لاہور(خبر نگار،اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب حکومت نے ماضی کی حکومتوں سے زیادہ ایجوکیشن فنڈز دئیے اور میرٹ پر وائس چانسلرز، کالج پرنسپلز اور ایجوکیشن آفیسرز بھرتی کئے، یونیورسٹیوں کو اصل خود مختاری دیں گے۔ سکول ایجوکیشن کی دنیا بدل رہے ہیں۔

ان باتوں کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ہائر ایجوکیشن ایڈووکسی اور ڈویلپمنٹ کے سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وی سی پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی اور مجیب الرحمٰن شامی بھی موجود تھے ۔ پروفیسر نعیم مسعود ،وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر ، وی سی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر کامران، وی سی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد رؤف اعظم،ڈاکٹر عاکف چودھری ، ڈاکٹر عظمیٰ قریشی، ڈاکٹر میاں یاسین نے اور دیگر نے خطاب کیا۔علاوہ ازیں وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت سکولوں میں سہولیات کے فقدان کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کلاس رومز، واش رومز، صاف پانی، بجلی اور دیگر سہولیات کے فقدان پر بریفنگ لی۔ رانا سکندر حیات نے اجلاس کے دوران کئی اضلاع کے سی ای اوز کو خود بھی فون کر کے سہولیات کے فقدان کے بارے میں آگاہی لی۔ انہوں نے پرائمری سکولوں میں ای سی ای روم سمیت کم از کم 5 کلاس رومز لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر سکول میں ایک کمرہ برائے ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن لازماً مختص کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں