ڈی جی ایل ڈی اے کا ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ کیا، جاری اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ لیا۔
ڈائریکٹر انفورسمنٹ فراز احمد اور پراجیکٹ ڈائریکٹر مرزا انعام نے بریفنگ دی۔مارکیٹ کے فرنٹ پر اپ گریڈ، دکانوں کے باہر یونیفارم بورڈز لگا دئیے گئے۔ مارکیٹ کے پارکنگ ایریا پر ٹف ٹائلز اور پیور بھی نصب کر دئیے گئے ۔ ڈی جی نے ہدایت کی دکاندار دکانوں سے گندگی کا خاتمہ کریں، پینٹ اور صفائی کا کام جلد مکمل کریں۔