لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کا بریفنگ اجلاس

لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کا بریفنگ اجلاس

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، معاون خصوصی ذیشان ملک اور کمشنر لاہور نے بھی شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے اجلاس کو بریفنگ دی، کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر اور ایم ڈی واسا کو مقررہ ٹائم لائن پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔وزیر بلدیات کا کہنا تھا کھدائی کے کام میں شہریوں کے لئے متبادل راستے کا لازمی خیال رکھا جائے ،موسم برسات سے قبل کھدائی کے کام کو مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں،مکمل ہونے والی گلیوں کی حفاظت میں شہری بھی تعاون کریں،واسا کا دائرہ کار بڑھنے پر ادارے کی استعداد کار میں اضافہ ضرروی ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا سٹریٹ لائٹس کی تنصیب میں معیار کا لازمی خیال رکھا جائے، عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کے دوران آنے والے تعطل کو ذہن نشین رکھیں، پارکوں کی بحالی اور قبرستانوں میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا این او سی کے بغیر کسی گلی میں توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں