خاتون اغوا کے مقدمے میں ملوث ملزمہ کی ضمانت منظور
لاہور(کورٹ رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج نے خاتون کے اغوا کے مقدمے میں ملوث ملزمہ رخسانہ بی بی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے۔۔۔
ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج لاہور فیصل محمود نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، تھانہ سٹی رائیونڈ پولیس نے ملزمہ کیخلاف خاتون کو اغوا کرنے کا مقدمہ درج کیا۔