لیسکو ٹیم نے سرفراز نگر میں کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑلی

لیسکو ٹیم نے سرفراز نگر میں کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑلی

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) سرفراز نگر سب ڈویژن لیسکو کی ٹیم نے رینجرز اور دیگر اداروں کے ہمراہ علاقے میں چیکنگ آپریشن کیا، ایک انڈسٹریل میٹر مشکوک پایا گیا۔۔۔

 دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم میٹر کی ایم ڈی آئی پریچ کرکے بجلی چوری کر رہا ہے جس سے لیسکو کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ مزید تحقیقات سے پتہ چلا کہ مذکورہ ملزم پہلے بھی بجلی چوری کی وارداتوں میں ملوث ہے اور اس کیخلاف محمود بوٹی سب ڈویژن کی حدود میں بھی 2 مقدمات درج ہیں، ایلیٹ فورس کی جانب سے طاہر محمود نامی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔لیسکو حکام نے بجلی چوری میں استعمال ہونیوالا ٹرانسفارمر، 2 میٹرز اور دیگر سامان قبضے میں لے کر ملزم کیخلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ بھی درج کر ا دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں