سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی ،سرکاری وکیل سے رپورٹ طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے آئندہ سماعت پر سرکاری وکیل سے رپورٹ طلب کرلی۔
جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا میں سروسز اور میو ہسپتال گیا ، ادویات نہیں مل رہیں۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کہا عوامی مسائل کو حل کرنا چاہیے ،پنجاب حکومت کے وکیل نے جواب جمع کر انے کی مہلت کی استدعا کردی۔