سپیکر پنجاب اسمبلی کا قائمہ کمیٹیوں کیلئے دفاتر تعمیر کرنے کا فیصلہ

سپیکر پنجاب اسمبلی کا قائمہ کمیٹیوں کیلئے دفاتر تعمیر کرنے کا فیصلہ

لاہور(سیاسی نمائندہ)سپیکر پنجاب اسمبلی نے کمیٹیوں کو طاقت منتقل کرنے کا عزم کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں کے لئے کمیٹی رومز اور دفاتر تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا،سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کی جائے گی۔

اسمبلی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 48 کمیٹیوں کے لئے نئی عمارت تعمیر کی جائے گی جس کے لئے ڈیوٹی فری شاپ گیٹ کے پاس جگہ کا تعین بھی کر لیا گیا۔متعدد منزلوں پر مشتمل عمارت تعمیر کرنے کی تجویز دی گئی۔نئی عمارت میں شراکت داری کی بنیاد پر کمیٹی رومز تعمیر ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی عمارت میں کمیٹیوں کے دفاتر بھی ہوں گے، عمارت کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گا۔موجودہ پنجاب اسمبلی عمارت میں 3، پرانی عمارت میں 2 کمیٹی روم موجود ہیں۔5 کمیٹی روم میں کمیٹیوں کو برابر وقت نہیں مل پاتا۔کمیٹی رومز کم ہونے کے باعث ابھی تک چند کمیٹیوں کی ایک میٹنگ بھی نہیں ہو سکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں