لیب نمبر12میں بیالوجی پریکٹیکل کا سوالیہ پیپر تقسیم نہ ہوا
لاہور(خبر نگار)میٹرک بیالوجی کے پریکٹیکل میں لاہور بورڈ کی لاپرواہی سامنے آگئی، ڈسٹری بیوٹر انسپکٹر محمد منیر نے لیب نمبر 312 میں بیالوجی پریکٹیکل کا سوالیہ پیپر تقسیم نہ کیا۔۔۔
پریکٹیکل ایگزامینر محمد ذیشان نے سوالیہ پیپر نہ ملنے کی اطلاع فوری لاہور بورڈ کو کی، ایگزمینر محمد ذیشان نے دوسرے سنٹر سے پیپر لیکر فوٹو کاپی کرا طلبا کا پریکٹیکل کنڈکٹ کرایا،نااہلی کے باوجود تاحال بورڈ حکام نے ڈی آئی محمد منیر کیخلاف ابھی تک کوئی انکوائری نہیں لگائی۔