بلدیاتی ایکٹ 2025 کی منظوری تاخیر کا شکار ہونے لگی
لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب کے بلدیاتی ایکٹ 2025 کی منظوری تاخیر کا شکار ہونے لگی، جس کے باعث بلدیاتی انتخابات بھی تاخیر کا شکار ہوں گے۔
مارچ کو ایوان میں دی لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پیش کیا گیا تھا،دو ماہ گزرنے کے باوجود بل پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ سے منظور نہ ہوسکا،قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ کے حالیہ اجلاس میں بل محض پیش کیا جا سکا،قائمہ کمیٹی 2 ماہ میں بل پر رپورٹ دینے کی پابند ہوتی ہے ،2 ماہ سے زیادہ وقت کے لئے ایوان سے ایکسٹینشن لینا لازم ہے۔