72اپارٹمنٹس کا منصوبہ غیرآباد، تعمیراتی کام ادھورا
لاہور(شیخ زین العابدین)جوہر ٹاؤن میں ایف ٹی سی میں 72 اپارٹمنٹس پر مشتمل عمارت کے لیے 52 کروڑ سے زائد کا تخمینہ لگایا گیا، مگر حقیقت میں زائد رقم جھونک دی گئی۔
اس کے باوجود اپارٹمنٹس آج بھی غیر آباد ہیں۔ تعمیراتی کام ادھورا، پارکنگ کا کوئی بندوبست نہیں اور رہائش کی سہولیات کا دور دور تک نام و نشان نہیں۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کی اپنی ہی املاک کو بے یارو مددگار چھوڑنے کا بڑا سکینڈل سامنے آ گیا جو ادارہ لاہور میں اپارٹمنٹ بلڈنگز کی منظوری دیتا ہے۔ وہی اپنی اپارٹمنٹ بلڈنگز مکمل نہ کر سکا۔جوہر ٹاؤن فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر میں ایل ڈی اے کے ذاتی وسائل سے زیر تعمیر اپارٹمنٹس کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگے۔