سکولوں کے نان سیلری بجٹ میں 2 ارب کا کٹ لگا دیا گیا

سکولوں کے نان سیلری بجٹ  میں 2 ارب کا کٹ لگا دیا گیا

لاہور(عاطف پرویز سے)محکمہ سکول ایجوکیشن نے فنڈز بڑھانے کی بجائے نان سیلری بجٹ پر کٹ لگا دیا،سکولوں کے نان سیلری بجٹ سے دو ارب روپے کاٹ کر دوسرے منصوبوں پر لگا دیے گئے۔

سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی چوتھی قسط جاری کرنے کی بجائے اس پر بڑا کٹ لگا دیا ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے نان سیلری بجٹ پر 2 ارب کا کٹ لگایا،ایک ارب سے میٹرک ٹیک کے لیے لیبز کا سامان خریدا جائے گا ،فنڈز میں اضافے کی بجائے اس میں کٹ لگانے سے سکولوں کے انتظامی امور متاثر ہونگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں