قصور، مریدکے : ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق، 7 زخمی
قصور، تلونڈی، مریدکے، کالاشاہ کاکو(خبرنگار، نمائندگان دنیا،نامہ نگار)قصور، مریدکے، کالاشاہ کاکو کے نواحی علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق، 7 زخمی ہوگئے۔
چھانگامانگاکے قریب بھوئے آصل میں فیکٹری کی تیز رفتار بس کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی 50سالہ ارشد اور 40سالہ طاہر ہ دم توڑ گئے ۔تلونڈی چوک میں وین کی بریک فیل ہونے سے ڈرائیورچلتی وین سے چھلانگ مار کرفرارہوگیاجس سے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹاوین تلے کچلے گئے اورزندگی ہار گئے ۔قصور کے نواحی گا¶ں میگہ میں حادثاتی طور لوڈ ٹریکٹر ٹرالی ایکسل ٹوٹنے سے نہر میں جاگری، حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔اسلام نگر کا رہائشی 37 سالہ خلیل اینٹوں سے لوڈٹریکٹر ٹرالی لیکر بونگا بلوچاں سے لاہور لیجاتے ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔ مریدکے میں جی ٹی روڈ پر ننگل ساہداں یو ٹرن کے قریب ڈرائیور کو اونگھ آنے سے بجری سے بھرا ٹرک سڑک کنارے کھڑے دوسرے خراب ٹرک سے جا ٹکرایاجس سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔ موٹر وے پولیس اور ریسکیو عملہ نے اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر پہنچ کر ٹرک کے پھنسے عملہ دو افراد کو ٹرک کی باڈی کاٹ کر باہر نکالا۔ زخمی انس شاہ کو مریدکے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل جبکہ مرنیوالے 30سالہ نوجوان عبدالمنان کی لاش پولیس کے حوالے کر دی گئی ۔پرانانارنگ روڈ پر کوٹ نذیر کے قریب پک اپ وین اور رکشہ آمنے سامنے سے ٹکراگئے جس سے چھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔