شالیمار ٹرین حادثہ کی ابتدائی تحقیقاتی ،ٹرالی ڈرائیور قصور وار قرار

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) فیصل آباد کے قریب شالیمار ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر لی گئیں،ٹرالی ڈرائیور کو قصور وار قرار دے دیا گیا۔
تحقیقاتی ٹیم نے جوائنٹ سرٹیفکیٹ ریلوے حکام کو پیش کردیا۔رپورٹ کے مطابق حادثے کی جگہ سے ٹرین کا 1175 فٹ گھسیٹنا ریکارڈ کیا گیا،ان مینڈ لیول کراسنگ پر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے سے 13 کوچز ڈی ریل ہوئیں، اینٹوں سے بھری ٹرالی سے ٹکرانے کے باعث 2 کوچز الٹ گئیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ حادثے میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے ۔