جونیئر کلرک کو معطل کرنے کیساتھ ساتھ سکول میں رپورٹ کرنے کی ہدایت

لاہور(خبر نگار)ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی مبینہ غفلت سے گورنمنٹ پرائمری سکول شالیمار ٹاؤن کے مرحوم چوکیدار محمد خالد کے اہلخانہ سے ہراسانی اور واجبات میں تاخیر کا واقعہ سامنے آگیا۔
جونیئرکلرک جاوید اقبال کو معطل کر دیا گیا،چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے جاوید اقبال کی معطلی کے آرڈرز بھی جاری کردئیے لیکن اسے گورنمنٹ ہائی اسکول ایمپریس روڈ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔