صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیوکا اجلاس

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیوکا سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی شرح میں کمی رپورٹ ہوئی۔اپریل کی انسداد پولیو مہم کی کامیابی کا تناسب 98فیصد رہا ۔
ٹاسک فورس نے پولیو وائرس پر قابو پانے کیلئے خصوصی اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔اجلاس میں صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، وزیر اعلیٰ کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عظمیٰ کاردار نے بھی شرکت کی۔