نواز شریف سوشل سکیورٹی میں ادویات چوری،2 ڈسپنسر پکڑے گئے
لاہور (خبر نگار) نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ میں ادویات کی چوری اور غلط طریقہ سے منتقلی کو پکڑ لیا گیا ، سینئر ڈسپنسر محمد اقبال اور جونیئر ڈسپنسر فرحان علی کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
ملازمین کے خلاف تھانہ سبزہ زار میں درخواست دے دی گئی جبکہ محمد اقبال ڈسپنسر کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ۔ ایک اور کیس میں دوران ڈیوٹی فرائض میں غفلت برتنے پر جونیئر ٹیکنیشن ڈسپنسر محمد جمیل کو نوکری سے نکال دیا گیا ۔