بلدیہ عظمیٰ : ملازمین کی کمی، نقشہ منظوری سست روی کا شکار

 بلدیہ عظمیٰ : ملازمین کی کمی، نقشہ منظوری سست روی کا شکار

لاہور (عمران اکبر ) بلدیہ عظمیٰ میں ملازمین کی کمی کے باعث نقشہ منظوری سست روی کا شکارہو گئی ۔محکمہ لوکل گورنمنٹ نے اسامیاں پر کرنے کی سفارشات پبلک سروس کمیشن کو بھجوا دیں۔

تفصیل کے مطابق بلڈنگ انسپکٹر زکی 37میں سے 26اسامیاں خالی ہیں،صرف 9 زونل افسر ،11انسپکٹر ز ،3پٹواریوں اور کمپیوٹر آپریٹرز پر لاہور شہر کے بلڈنگ کنٹرولڈ کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ۔ پلانگ ونگ ہیڈکوارٹرز کے 6 بلڈنگ انسپکٹرز کی عرصہ دراز سے اسامیاں خالی، رجسٹریوں کی پڑتال کرنے کے لئے صرف 3 پٹواری موجود ہیں،9 زونزمیں کمپیوٹر آپریٹرز کی 9میں 6 اسامیاں خالی ہیں ۔ سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کا کہنا ہے اسامیاں خالی ہونے سے مسائل بڑھے ہیں ،کوشش کر رہے ہیں کہ جلد از جلد خالی اسامیاں پر کر لی جائیں،پبلک سروس کمیشن کو خط لکھ دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں