ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر ڈی جی ایمیگریشن سے جواب طلب

 ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست  پر ڈی جی ایمیگریشن سے جواب طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں اہلیہ سمیت امریکا جانے والے شہری کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

 عدالت نے ڈی جی ایمیگریشن سے 4 جون کو جواب طلب کرلیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر سماعت کی۔ شہری سید محمد عون نے درخواست میں وفاقی حکومت ،وزارت داخلہ اور ڈی جی ایمیگریشن کو فریق بنایا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں