منشیات کے ملزم کی درخواست ضمانت پرہوم سیکرٹری پنجاب طلب

لاہور ( کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سیدشہبازعلی رضوی نے منشیات کے ملزم سیداعجازحیدر کی درخواست ضمانت پرہوم سیکرٹری پنجاب نور الامین مینگل کو 26 مئی کو طلب کرلیا ۔
عدالت نے اظہار ناراضی کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ فرانزک سائنس اتھارٹی کی رپورٹس میں تاخیر کیوجہ سے مقدمات کے فیصلے بروقت نہیں ہورہے ہیں، ڈی جی فرانزک سائنس اتھارٹی نے موقف اپنایا سال میں25 ہزار سے زائد کی رپورٹس ہوتی ہیں، ایک اینالسٹ نے تقریباً دو ہزاررپورٹس تیارکرنا ہوتی ہیں، ہوم سیکرٹری کواینالسٹ کی تعداد پوری کرنے کیلئے مراسلہ لکھا، لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوئی،عدالت نے ریمارکس دئیے دوماہ تک رزلٹ نہیں آئیگا توعدالتیں کس طرح فیصلہ کریں گی۔عدالت نے ایس پی سدرہ خان سے رپورٹس میں تاخیر کو دور کرنے کیلئے اقدامات نہ کرنے پراظہارناراضی کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ایسا میکانزم اختیارکریں کہ اگر 30 روزمیں رپورٹ موصول ہوتواس پر سسٹم اس کی نشاندہی کرے ،عدالت نے ایس پی سدرہ خان سے کہا عدالتی معاملات کوسنجیدہ لیا کریں۔