بہن کو قتل کرنے پر عمرقید کی سزا پانچ لاکھ جرمانے کا بھی حکم
لاہور(کورٹ رپورٹر)سیشن کورٹ شہری محمد قاسم بٹ کو بہن کے قتل پر عمر قید کی سزا، عدالت نے مجرم کو پانچ لاکھ روپے ورثا کو بطور معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج قاسم علی بھٹی نے فیصلہ سنایا ،مجرم قاسم نے 10 مئی 2022 کو گوالمنڈی لاہور میں بہن قرۃالعین عرف عینی کو معمولی جھگڑا پر قتل کیا تھا ،پراسیکیوٹر کے مطابق عدالت میں 10 گواہان نے ملزم کے خلاف شہادت دی ،عدالت نے ملزم کو تمام شواہد اور گواہوں کی روشنی میں سزا سنائی ،ملزم کے خلاف تھانہ گوالمنڈی میں مقدمہ درج تھا۔