ملازمین کی تنخواہیں ارکان کی طرح بڑھائی جائیں : جماعت اسلامی

ملازمین کی تنخواہیں ارکان کی طرح بڑھائی جائیں : جماعت اسلامی

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آنے والے بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرے۔۔۔

 ملازمین کی تنخواہوں میں ارکان پارلیمنٹ کے طرح خاطر خواہ اضافہ کیا جائے، مہنگائی ارکان پارلیمنٹ کو متاثر کر سکتی ہے تو عام عوام تو ان سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ مہنگائی کے طوفان سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو گئی۔ان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی یہ ہے کہ حکمران عوام کو گمراہ کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ،وزیر اعظم کی جانب سے حالیہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف ابھی تک غریبوں کو نہیں مل رہا بلکہ نئے سلیپ سسٹم کی وجہ سے بجلی کے یونٹ کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ حکومت عوام کو مہنگائی، غربت اور بیروز گاری سے نجات دلانے کا وعدہ پوررا کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں