پاور سیکٹر میں انڈیجنائزیشن وقت کی ضرورت : اویس لغاری

پاور سیکٹر میں انڈیجنائزیشن وقت کی ضرورت : اویس لغاری

لاہور (سٹاف رپورٹر) نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (سابقہ این ٹی ڈی سی) اور لمز انرجی انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے پاور سیکٹر انڈیجنائزیشن روڈ میپ کی تیاری کیلئے قومی مشاورتی ورکشاپ کا لمز کیمپس لاہور میں انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ میں پاور سیکٹر کے سینئر حکام، سرکردہ ماہرین، پالیسی سازوں اور صنعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی اور پاور سیکٹر میں مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لائحہ عمل کی تیاری پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری نے ورکشاپ سے آن لائن خطاب کیا اور این جی سی اور لمز انرجی انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ورکشاپ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت امپورٹس کے بجائے ایکسپورٹس پر مبنی معیشت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، پاور سیکٹر میں انڈیجنائزیشن وقت کی اہم ضرورت ہے، این جی سی پاور سیکٹر انڈیجنائزیشن پالیسی کو نافذ کرنے والا پہلا قومی ادارہ ہے، ڈاکٹر فیاض چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر، منیجنگ ڈائریکٹر این جی س وسیم یونس نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں