روسی زبان،سائنس،تعلیم اور ثقافت کے فروغ کیلئے ادارہ قائم

روسی زبان،سائنس،تعلیم اور  ثقافت کے فروغ کیلئے ادارہ قائم

لاہور(این این آئی)صوبائی دارالحکومت میں روسی زبان،سائنس،تعلیم اور ثقافت کے فروغ کیلئے ’’رشین سنٹر فار سائنس، ایجوکیشن اینڈ کلچر‘‘کے نام سے ادارہ قائم کر دیا گیا۔

رشین ایجوکیشن اینڈ سائنس پاکستان کے سفیر ڈاکٹر شاہد حسن کی زیر نگرانی قائم کئے گئے اس ادارے کا باقاعدہ افتتاح 28 مئی کو پاکستان میں روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی خوریف کریں گے ۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری مہمان اعزاز ہوں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں