الخدمت خواتین ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ

الخدمت خواتین ٹرسٹ  کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ

لاہور(سٹاف رپورٹر)الخدمت خواتین ٹرسٹ لاہور کے زیر اہتمام موہلنوال کے مقامی سکول میں خصوصی طور پر بچوں کے لئے ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں ماہر ڈاکٹروں نے جدید آلات کی مدد سے 310 بچوں کی بلا معاوضہ سکریننگ کی اور حسب ضرورت مفت عینکیں بھی فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر انچارج ہیلتھ پروگرام الخدمت خواتین ٹرسٹ کرن مبشر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کیمپ کا مقصد بچوں کو آگے کی زندگی میں بینائی کے مسائل سے بچانا ہے ۔انہوں نے کہا بچوں کی بینائی کی کمزوری کی بڑی وجہ موبائل فون کا بے دریغ استعمال بھی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں