ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر میں یوم تکبیر سیمینار

ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر میں یوم تکبیر سیمینار

لاہور (آئی این پی) مرکزی علما کونسل پاکستان کے زیر اہتمام ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر میں یوم تکبیر سیمینار زیر صدارت چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ہوا۔۔۔

 جس میں وائس چیئرمین پیر جی خالد محمود قاسمی، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شاہ نواز فاروقی، علامہ شبیر احمد عثمانی، مولانا سمیع اللہ حسینی، علامہ حفیظ الرحمن کشمیری، مولانا محمد مشتاق لاہوری، مولانا اعظم فاروقی سمیت تمام عہدیداروں نے شرکت کی۔ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے خطاب کرتے کہا 27 برس قبل ہماری محب وطن قیادت سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور دیگر نے 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو ایٹمی قوت بننے کا اعزاز دلوایا، اب ہم یوم تکبیر کو تاریخی موقع پر منار ہے ہیں جبکہ بھارت کی مسلط کردہ بلا جواز جنگ میں پاکستان اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 6سے 10مئی کے معرکہ حق میں سرخرو اور فتح یاب ہوا۔فتح مبین سے سرشار قوم کیلئے یوم تکبیر کی مسرتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ۔مرکزی علما کونسل پاکستان کے قائدین نے یوم عظیم پر ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے والے ذوالفقار علی بھٹو، ڈاکٹر عبدالقدیر خان، سائنسدانوں، انجینئرز، افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں سمیت اس پروگرام میں حصہ ڈالنے والے تمام معماروں کو خراج تحسین اور سلام پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں