یومِ تکبیر قومی غیرت، سائنسی ترقی کا مظہر، ملک رشید، احمد خاں

یومِ تکبیر قومی غیرت، سائنسی ترقی کا مظہر، ملک رشید، احمد خاں

تلونڈی(نامہ نگار)وفاقی وزیر مملکت ملک رشید خاں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں، صوبائی وزیر ملک احمد سعید خاں نے چوک الہ آباد میں یوم تکبیر تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عوام کی کثیر تعداد سے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ ملک رشید خاں ،ملک ا حمد خاں اور ملک احمد سعید نے خطاب میں کہاکہ یومِ تکبیر پاکستان کی دفاعی خودمختاری قومی غیرت اور سائنسی ترقی کا مظہر ہے۔28 مئی 1998 کا دن پاکستان کی تاریخ کا وہ سنگِ میل ہے جب ہم نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ یہ دن اتحاد، یگانگت اور استقامت کی علامت ہے۔پروفیسر سیف اللہ قصوری نے کہایومِ تکبیر نہ صرف ایٹمی طاقت بننے کی یاد ہے بلکہ یہ دن ہمیں سائنسی، تعلیمی اور اخلاقی میدانوں میں بھی آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے۔ ہمیںڈاکٹر عبدالقدیرخان، ذوالفقار بھٹواور نوزشریف کے اس ورثے کو محفوظ رکھنا ہے اور پاکستان کو مضبوط، خوددار اور ترقی یافتہ ملک بنانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں