8منشیا ت فروش گرفتار 16کلو چرس برآمد

8منشیا ت فروش گرفتار 16کلو چرس برآمد

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او بلال ظفر شیخ کی ہدایات پر تھانہ بی ڈویژن پولیس نے کریک ڈائون کرتے ہوئے 8 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 16 کلو سے زائد چرس برآمدکرلی ۔

بتایاگیاہے کہ پولیس نے دوسہرا گرائونڈ، جنڈیالہ روڈ ،گلی کرنالیاں والی سمیت دیگر 8 مقامات پر چھاپے مارکر منشیات فروشوں بلاول عرف لالو، انعم بتول، اقبال ،سونیا ، پارس، حیدر ،علی رضا ،راحیلہ بی بی وغیرہ سے 16 کلو چرس قبضہ میں لےکرانکے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں