نہرمیں ڈوبنے والے لڑکے کی لاش تیسرے روزمل گئی

نہرمیں ڈوبنے والے لڑکے  کی لاش تیسرے روزمل گئی

قصور(نمائندہ دنیا) کوٹ رادھاکشن کے نواح میں نہر میں ڈوبنے والے لڑکے کی لاش تیسرے روز مل گئی، کچھ دوست توحیدپورہ بھمبہ کلاں پل نہر کوٹ رادھاکشن نہانے کے لیے آئے ۔

 اُن میں سے 18سالہ ساجد ارسلان کو تیراکی نہیں آتی تھی، اُس نے پانی میں چھلانگ لگائی اور ڈوب گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو سٹاف نے سرچ آپریشن شروع کیاتھا،گزشتہ روز بوٹنگ سرچ کے تحت لوکیشن سے 100میٹر کے فاصلے پر لاش مل گئی ،جس کو ورثا کے حوالے کردیاگیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں