غزہ کیلئے ایک ہزار گائیں قربان کی جائیں گی : حفیظ الرحمن

غزہ کیلئے ایک ہزار گائیں قربان کی جائیں گی : حفیظ الرحمن

لاہور (سٹاف رپورٹر) صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی زیر صدارت الخدمت ہیڈآفس میں’’سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیوں اور کیسے’’ کے موضوع پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں قربانی کی شرعی حیثیت، ذبیحہ کے دوران حفاظتی اقدامات،گوشت کوموسمی اثرات سے محفوظ رکھنے ،چرم قربانی کی حفاظت سمیت دیگرامورپر شرکا کو آگاہی دی گئی۔ ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا عیدالاضحیٰ صرف ایک تہوار نہیں بلکہ ایک دینی فریضہ ہے جو امتِ مسلمہ کو اطاعت وفرمانبرداری اوراللہ کیاحکامات کے سامنے سرنڈر کرنا سکھاتا ہے ۔ الخدمت فاؤنڈیشن ہر سال لاکھوں مستحق خاندانوں تک قربانی کا گوشت پہنچاتی ہے ، الخدمت صرف پاکستان میں نہیں غزہ کیلئے بھی قربانی کررہی ہے ، مصرمیں ایک ہزارگائیں اہل غزہ کیلئے قربان کر رہے ہیں، مہاجرین کوفوری تازہ گوشت فراہم کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ ٹن پیک تیار کئے جائیں گے جن کی لائف دوسال ہوگی اورجونہی بارڈر کھلے گا تویہ قربانی کاگوشت غزہ کے اندر موجودبچوں، خواتین اور متاثرین تک پہنچائیں گے۔ چیئرمین کمیونٹی سروسز و مرکزی نائب صدر ذکراللہ مجاہد، امیرجماعت اسلامی وسطی پنجاب جاوید قصوری ،سماجی خدمات پروگرام کے نیشنل ڈائریکٹر عامر محمود چیمہ، ڈاکٹر کاشف نعمان، ڈاکٹر زبیر باری، محمد نواز ڈوگر سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ میزبانی کے فرائض سینئر منیجر میڈیا ریلیشنز شعیب ہاشمی نے ادا کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں