سبزیاں مقررہ نرخوں سے 50 فیصد تک مہنگی فروخت

سبزیاں مقررہ نرخوں سے 50 فیصد تک مہنگی فروخت

لاہور(کامرس رپورٹر سے)مارکیٹ میں سبزیوں کے نرخ میں مسلسل ٹھہراؤ ہے لیکن ریٹ لسٹوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا ۔مارکیٹ میں سبزیاں مقررہ نرخ سے کم از کم 50 فیصد تک مہنگی فروخت کی گئیں۔

برائلر گوشت مختلف مقامات پر اپنے اپنے ریٹ پر فروخت ہو ا ۔انڈے روزانہ کی بنیاد پر مہنگے ہو رہے ہیں۔پیاز کا سرکاری نرخ بدستور 40 روپے کلو مقرر کیا گیا، مارکیٹ میں 60 روپے کلو تک فروخت ہو ا۔ٹماٹر درجہ اول بھی 40 کے بجائے 60 سے 70 روپے کلو فروخت کئے گئے ۔ آلو کے سرکاری نرخ 60 روپے کلو تھے لیکن مارکیٹ میں 80 روپے کلو بیچے گئے ۔لہسن چائنہ کاسرکاری نرخ 265 روپے اورمارکیٹ میں 350 روپے کلو تک رہا۔ادرک چائنہ 580 کے بجائے 700روپے کلو تک فروخت کی گئی۔لیموں کاریٹ 50 روپے کمی سے 410 روپے کلو مقرر ہوا لیکن مارکیٹ میں 600 روپے کلو تک فروخت کیا گیا۔بند گوبھی 50 کے بجائے 70 اور پھول گوبھی 130 کے بجائے 150 روپے کلو فروخت ہو ئی۔ شہریوں کا کہنا تھا ریٹ لسٹ پر عمل ہو تو مصنوعی مہنگائی سے جان چھوٹ سکتی ہے ۔دوسری طرف برائلر کے نرخ میں اتار چڑھاؤ جاری رہا۔زندہ برائلر کا ریٹ 10 روپے کمی سے 383 روپے کلو مقرر کیا گیا،مارکیٹ میں برائلر گوشت 550 سے 570 روپے کلو تک فروخت ہو ا۔فارمی انڈے مزید 2 روپے مہنگے ہونے سے 310 روپے درجن ہو گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں