پاکستان ایکسپریس ٹرین حادثہ کی ابتدائی تحقیقات مکمل
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) پاکستان ایکسپریس ٹرین حادثہ کی ابتدائی تحقیقات مکمل ہو گئیں، انکوائری کمیٹی نے جوائنٹ سرٹیفکیٹ ریلوے حکام کو پیش کردیا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق مرمت نہ ہونے سے بوگی ہاٹ ایکسل ہو ئی ،پن ٹوٹنے سے پوری ٹرالی باہر نکل گئی۔ حادثے سے ریلوے کی 2 بوگیوں اور ٹریک کو بھی نقصان پہنچا۔ ریلوے حکام نے ٹرین حادثے کی مزید تحقیقات کے لئے گریڈ 19 کے 3 افسروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔