اووربلنگ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو رہے :سی ای او سوئی ناردرن

 اووربلنگ مسائل ترجیحی بنیادوں  پر حل ہو رہے :سی ای او سوئی ناردرن

لاہور( کامرس رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ عامر طفیل نے کہا ادارہ صنعتکاروں کے گیس سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہا ہے۔

سنئے انڈسٹریل گیس کنکشن کیلئے پینڈنگ درخواستوں اور اووربلنگ کے مسائل جلد حل کئے جارہے ہیں جبکہ شکایات کے تیزی سے ازالے کیلئے فوکل پرسن کی تقرری کی جائے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قائم مقام صدر لاہور چیمبر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں