یو ای ٹی کا انسٹیٹیوٹ آف مشین لرننگ، اے آئی اور سائبر سکیورٹی قائم

 یو ای ٹی کا انسٹیٹیوٹ آف مشین  لرننگ، اے آئی اور سائبر سکیورٹی قائم

لاہور (خبر نگار) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے ماڈل ٹاؤن میں انسٹیٹیوٹ آف مشین لرننگ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور سائبر سکیورٹی قائم کر دیا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے افتتاح کیا۔ یہ ادارہ فیکلٹی آف الیکٹریکل انجینئرنگ کے زیر انتظام کام کرے گا۔ تقریب میں انسٹیٹیوٹ کے پہلے تعلیمی سیشن کے طلبہ و طالبات کیلئے استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے کا کہنا تھا یہ انسٹیٹیوٹ نہ صرف طلبا کو جدید علوم جیسے مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، سائبر سکیورٹی اور ڈیٹا سائنس میں معیاری تعلیم فراہم کرے گا بلکہ یہاں جدید لیبارٹریز، ریسرچ سنٹرز، انڈسٹری پارٹنرشپس اور عملی منصوبوں کے مواقع بھی دستیاب ہوں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں