سی پی او فیصل آباد کو 12جون کو لڑکی بازیاب کرکے پیش کرنے کا حکم
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ نے 18 سالہ لڑکی کی بازیابی کی درخواست پر سی پی او فیصل آباد کو 12 جون کو لڑکی بازیاب کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس جواد ظفر نے لڑکی کے والد منیر کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار وکیل نے بتایا علی رضا نے لڑکی کو ورغلا پھسلا کر فیصل آباد میں قید میں رکھا ہے۔