عید الاضحی :پانی کی فراہمی کے اوقات کار بڑھانے کا فیصلہ
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)عید الاضحی کے موقع پر واسا نے پانی کی فراہمی کے اوقات کار بڑھانے کا فیصلہ کر لیا،ٹیوب ویل چلانے کے اوقات کار میں 3 سے 4گھنٹے تک اضافہ کیا جائے گا۔
عید الاضحی کے پہلے روز 3 اوقات میں صارفین تک پانی پہنچایا جائے گا۔ پہلے دن کا دورانیہ صبح 4:00 سے دوپہر 12:00 ،دوسرا دورانیہ دوپہر 2:00 سے شام 4:00 ،تیسرا اور آخری دورانیہ شام 5 سے لے کر رات 9:00 بجے تک جاری رہے گا۔عید کے دوسرے روز سے ٹیوب ویل چلانے کے اوقات کار میں کمی ہوگی۔ پہلا دورانیہ صبح 4 سے صبح 10:30 ،دوسرا دورانیہ دوپہر 2 سے 4 بجے شام ،تیسرا دورانیہ شام 5 سے رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔ عید الاضحی کے بعد پانی کے اوقات کار میں دوبارہ کمی کر دی جائے گی۔ پہلا دورانیہ صبح 5 سے صبح 9 ،دوسرا دورانیہ دوپہر 12 سے 2 ،تیسرا دورانیہ شام 5 سے رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔