قبل از وقت مون سون،دریاؤں میں سیلاب کا امکان

قبل از وقت مون سون،دریاؤں میں سیلاب کا امکان

لاہور(سہیل احمد قیصر)پچھلے سال کی نسبت طاقتور مون سون سسٹم نے قبل از وقت ہی آنے کے لئے کمر کس لی۔ دریاؤں کے کیچ منٹ ایریاز میں متوقع طور پر معمول سے زیادہ بارشوں کے باعث دریاؤں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔

مون سون کے پیٹرن میں بھی تبدیلی ریکارڈ کی جارہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تغیروتبدل کی ستم ظریفیاں بھرپور طریقے سے اپنے رنگ ڈھنگ دکھا رہی ہیں لیکن یہ الگ بات کہ ابھی تک ہمارے ہاں اِس صورت حال کو مطلوبہ سنجیدگی کے ساتھ نہیں لیا جارہا۔ بتایا گیا ہے کہ مون سون کے قبل از وقت شروع ہونے کے امکانات بھی بڑھ گئے ۔ عمومی طور پر ہمارے ہاں مون سون کا آغاز 10جولائی کے لگ بھگ ہوتا لیکن اِس مرتبہ جون کے اختتامی ایام میں ہی مون سون کاآغاز ہونے کا امکان ہے ۔اِس حوالے سے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالعزیز نے بتایا مون سون کے پیٹرن میں بھی غیرمعمولی تبدیلی ریکارڈ کی جارہی ہے ،ضرورت اِس امر کی ہے کہ موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیز رفتار اقدامات کئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں