میو ہسپتال:مبینہ کرپشن،مہنگی کٹس،پرانی مشینوں کی خریداری

میو ہسپتال:مبینہ کرپشن،مہنگی کٹس،پرانی مشینوں کی خریداری

لاہور(بلال چودھری)میو ہسپتال میں مبینہ طور پر من پسند کمپنی کو نوازنے اور مہنگے داموں لیبارٹری کٹس اور پرانی مشینیں لینے کا انکشاف ہوا ہے۔۔۔

 2024,25 میں لیبارٹری کے ٹھیکے میں مبینہ کرپشن اور14 کروڑ مہنگی کٹس خریدنے کابھی انکشاف ہوا، پرچیز کمیٹی اور بائیو میڈیکل ڈیپارٹمنٹ نے پیپرا اور اپنے ہی بنائے ہوئے ٹینڈر رولز کی دھجیاں اڑا دیں۔ ٹینڈرقوانین کے مطابق لیبارٹری کٹس کی خریداری میں کمپنی نئی برانڈ نیو ری ایجنٹ رینٹل مشینیں فراہم کرنے کی پابند تھی لیکن 2020 کی پرانی مشینیں لے لی گئیں جن سے ٹیسٹوں کی رپورٹ بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ ذرائع کے مطابق پروکیورمنٹ کمیٹی نے محکمہ صحت سپشلائزد ہیلتھ کے پی وی ایم ایس قوانین کو نظر انداز کر کے من پسند کمپنی کو نوازاگیا، کمپنی نے مختلف ٹیسٹ کٹس دو سو فیصد سے زائد مہنگی مہیا کیں۔ایلبومن ٹیسٹ 21.22 ، کریٹینائن ٹیسٹ 55.23 ،ٹروپ آئی ٹیسٹ 497.96 جبکہ یورک ایسڈ کا ٹیسٹ 33.42 روپے میں مہنگے داموں طے کیا گیا۔سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ہارون حامد کا کہنا تھا پرانی مشینوں کے معاملے کی مکمل چھان بین کریں گے مارکیٹ سروے اور دیگر ہسپتالوں کے ریٹس کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں