جعلسازی خاتمہ،ایل ڈی اے کے ہر نوٹس پر کیو آر کوڈ لازمی

جعلسازی خاتمہ،ایل ڈی اے  کے ہر نوٹس پر کیو آر کوڈ لازمی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) ایل ڈی اے کے جعلی نوٹسز کے خاتمے کیلئے ہر نوٹس پر کیو آر کوڈ لازمی قرار دے دیا گیا،بغیر کوڈ والے نوٹسز کو جعلی سمجھا جائے گا۔

 فیصلے کا مقصد شہریوں کو ہراساں کرنے اور جعلی نوٹسز کے ذریعے پیسے بٹورنے والے عناصر کا راستہ روکنا ہے ۔ اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ شعبہ ٹاؤن پلاننگ کو مکمل طور پر پیپر لیس بنا دیا جائے گا اور تمام مینوئل نوٹسز کا اجرا فوری بند کیا جائے گا۔یہ تمام فیصلے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں