چولستان ، خشک سالی سے نمٹنے کے اقدامات بارے اجلاس
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی زیر صدارت چولستان میں خشک سالی اقدامات بارے اجلاس ہوا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اجلاس کو خشک سالی صورتحال اور اقدامات بارے بریفنگ دی۔ چولستان، فورٹ منرو اور تھل میں خشک سالی کے باعث جامع منصوبہ کی گئی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ڈیمز میں پانی کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی۔ عرفان کاٹھیا کا کہنا تھا چولستان کے دور دراز علاقوں میں پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔