میانوالی : رینجرز کی تعیناتی میں توسیع

 میانوالی : رینجرز کی تعیناتی میں توسیع

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی محکمہ داخلہ میں علما کرام سے ملاقات ہوئی۔

سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمن، ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی، مولانا محمد طاہر شہزاد، ،پروفیسر محمد یاسین ظفر، پروفیسر عبد الستار حامد اور ڈاکٹر عبداغفور راشد بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ادھر خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ داخلہ میں ایس سی سی ایل او کا اجلاس ہوا۔ صوبائی ویر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان بھی تھے ۔ کابینہ کمیٹی نے میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں