سیکرٹری ہاؤسنگ کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیلئے ایک ماہ کی مہلت

سیکرٹری ہاؤسنگ کو عدالتی احکامات  پر عملدرآمد کیلئے ایک ماہ کی مہلت

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے محکمہ ہاؤسنگ کے ملازمین کو مستقل نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری ہاؤسنگ کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے لئے ایک ماہ کی مہلت دے دی۔۔۔

 وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزاروں کو مستقل نہیں کیا جارہا، اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سعد بن غازی نے جواب دیا کہ ملازمین کی مستقلی کیلئے معاملہ پنجاب کابینہ کے پاس بھیجا ہوا ہے ، کابینہ کی منظور ی ہوتے ہی عدالتی حکم پر عمل درآمد کردیں گے ،عدالت نے پنجاب حکومت کے لا افسر کی مہلت دینے کی استدعا منظور کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں