جی سی یونیورسٹی میں بی ایس پروگرامز میں داخلوں کا آغاز
لاہور(صباح نیوز)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں بی ایس پروگرامز میں داخلوں کا آغاز ہو گیا،کمپیوٹر سائنس اور لا سمیت 55 مضامین میں داخلے جاری کئے گئے ہیں۔
رواں برس یونیورسٹی نے 39 مضامین مین کیمپس جبکہ 16 مضامین نیو کیمپس میں آفر کئے ہیں ۔دونوں کیمپس کے درمیان طلبا کو بس شٹل سروس فراہم کی جائے گی۔جی سی یونیورسٹی نے رواں سال فارمیسی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں بھی داخلے آفر کئے ہیں۔