شورکوٹ میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف آگاہی مہم
شورکوٹ (نمائندہ دنیا )حکومت پنجاب کی ہدایات پر شورکوٹ میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔
اس سلسلے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آفس سے تحصیل چوک تک آگاہی واک اور ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔واک میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تصور عباس شورکوٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سہیل آرتھر، پروفیسر محمد اقبال حصاری سمیت دیگر افراد شریک ہوئے ۔ شرکاء نے گداگری کے خاتمے اور محنت کی عظمت کے حوالے سے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔اس موقع پر سوشل ویلفیئر آفیسر تصور عباس نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف اہم اقدام کیا گیا ہے اور عوام میں شعور بیدار کیا جا رہا ہے تاکہ اس سماجی مسئلے سے نجات حاصل کی جا سکے ۔